Social

گرمی کی شدید لہر، وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل ،

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : گرمی کی شدید لہر کے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔ اس نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کے ساتھ صبح 7 سے دن 11 بجے تک کھلیں گے۔
قبل ازیں تعلیمی اداروں کے اوقات کار 8 سے 1 بجے تک تھے جسے شدید گرمی کے باعث تبدیل کیا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کے علاقہ بارہ کہو میں ملپور میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے سخت گرمی کا شکار 25 بچے بے ہوش گئے۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ آئیسکو کو متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں لیکن شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔
سخت گرمی کے باعث کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ گئی۔

اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ دو روز قبل لاہور کے اسکولوں میں بھی ایسے ہی واقعات دیکھنے میں آئے۔ گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں میں بچے نڈھال ہو گئے تھے ۔ اسکولوں میں سخت گرمی کے باعث بچوں کے بے ہوشی اور طبیعت خراب ہونے کے واقعات کے بعد والدین نے مطالبہ کر رکھا ہے کہ بچوں کو نئی کتب اور ہوم ورک دیتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کر دی جائیں۔
والدین کا کہنا ہے کہ کلاس رومز میں لگے پنکھے بھی گرم ہوا پھینکتے ہیں۔ آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رکھ کر بچوں کو گرمی سے بچایا جائے ۔ خیال رہے کہ اسلام آباد میں آج بھی شدید گرمی کا راج ہے ، وفاقی دارالحکومت کا درجہ حرارت چالیس سے بھی بڑھ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کا بحران شدید ہوگیا ہے جس کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کئی کئی گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv