Social

اپوزیشن والے پریشان،وزیراعظم نے معیشت کو آئی سی یو سے کیسے نکالا،مراد سعید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2021ء) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن والے پریشان ہیں ،وزیر اعظم انہیں کسی صورت این آر او نہیں دینگے ،آنے والے دنوں میں عوام کو خوشخبریاں ہی خوشخبریاں ملیں گی ۔
جمعہ کے روز مالی سال2021-22 بجٹ اجلاس سے قبل وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ایوان گیلری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن پریشان ہے کہ عمران خان نے معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر بحالی کی جانب گامزن کیسے کر لیا ہے ،اپوزیشن کے این آر او کی تمام کوششیں بھی ناکام ہوگئیں ،اپوزیشن والے معیشت کو تباہ کرنا چاہتے تھے اور یہ چاہتے تھے کہ ملک دیوالیہ ہو جائے ،ان لوگوں نے ایک دوسرے سے مل کر این آر او لینے کی کوشش کی ،فیٹف کے بل پاس کرانے میں ان لوگوں نے بہت سی رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن اس میں بھی یہ ناکام ہوگئے ،انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جلسے ،جلوس اور ریلیاں نکالیں مگر عوام نے انہیں مسترد کر دیا ،انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت جو کہ اشتہاری مفرور ہے اس وقت لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کا واسطہ عوام سے اتنا ہی ہے جس طرح کا کلو کا انڈوں اور درجن کا آلو ں سے ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv