Social

سعو ی وزیرخارجہ نےپاکستانی ہم منصب کوحج پالیسی سے آگاہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے حج پالیسی سے متعلق آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک سعودی عرب تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے عازمین کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔

دفترخارجہ نے کہاکہ وزراء خارجہ کی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران معاہدوں میں پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے علاقائی سالمیت اور خود مختاری میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر بھی گفتگو کی، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv