
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ میں میڑک اور انٹر کے طالب علموں کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس سال نویں اور فرسٹ ائیر کے امتحانات جولائی اور اگست میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ اس سال پریکٹیکل امتحانات بھی لئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرئنگ کمیٹی کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
کمیٹی نے پریکٹیکل امتحانات لینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔کوئی طالب علم پریکٹیکل میں فیل ہوا تو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے میٹرک اور انٹر میں فیل ہونے کے باوجود طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق میٹرک اور انٹر میں فیل ہونے والے طلبا کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔
امتحانات اختیاری مضامین کے ہی ہوں گے جبکہ جو بھی بچہ ان مضامین میں فیل ہوگا اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔ کلاس پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات لئے جائیں گے اور یہ امتحانات اسکولز اپنے طور پر لیں گے۔ رواں ماہ سندھ میں میٹرک اور انٹر امتحانات لینے کے لیے دو تجاویز پیش کی گئی تھیں۔ پہلی تجویز یہ کی گئی کہ رواں سال اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے۔
جبکہ دوسری تجویز یہ پیش کی گئی کہ امتحانات ایم سی کیوز کی طرز پر لیے جائیں۔ یہ تجاویز محکمہ تعلیم کو ارسال کر دی گئی تھیں۔
Comments