
سرگودھا(نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب نے ڈی پی او اور پنجاب پولیس کے 10ڈی ایس پیز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی آپریشن کو تبدیل کر کے احسن سیف کو ڈی پی اوشیخوپورہ تعینات کر دیا جبکہ ندیم گلزار کو ایس ڈی پی اوصدر میانوالی ،عبدالستار کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
اسی طرح صابر علی اور محمد اکرم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئی اورآصف علی شاہ کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ٹوبہ تعینات کر کے ندیم افضل کی خدمات ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے سپرد کر دی اسی طرح عبدالرحمان کو پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد تعینات اوراسحاق سیال کی خدمات ٹریفک پولیس پنجاب کے سپرد کرتے ہوئے محمد قاسم کو ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویڑن،خان زمان کو ڈی ایس پی سیکیورٹی راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔
Comments