
لاہور (نیوز ڈیسک) ایم ایس جناح ہسپتال نے جوہر ٹائون میں ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کے جسم میں بال بیرنگ کی موجودگی کی تصدیق کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر یحییٰ کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کے جسم میں بال بیرنگ موجود ہیں ، بال بیئرنگ کی ہی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے ، زخمیوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے ، حاملہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر اس کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
Comments