Social

الیکشن کمیشن بارے وزرا کے بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار دے دیا،نیر حسین بخاری کا بیان

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے وزرا کے الیکشن کمیشن بارے بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ وزرا کی پریس کانفرنسز خود مختار اور آئینی ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے،۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی وزراء کے بیانات آئینی ادارے کو دباو میں لانا ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ وزرا کے بیانات کا نوٹس لے۔
انہوںنے کہاکہ وفاقی وزراء آئندہ انتخابات میں اپنی ناکامی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کیا وزراء الیکشن کمیشن کے ڈسکا سمیت دیگر فیصلوں کا انتقام لینا چاہتے ہیں ،نااہل حکومت کو فنڈنگ کیس بھی ثابت ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ وزراء اس طرح کے بیانات دیکر الیکشن کمیشن سے رعایت لینے کے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ملک کے آئینی اور خود مختار ادارے کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلزپارٹی حکومت کو الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف ملازمین حکمرانوں کا قومی شاہرائیں ہوائی اڈے گروی رکھنا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرائی کی گواہی ہے،حکومت قومی شاہرائین گروے رکھنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv