
لاہور (نیوز ڈیسک) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا لائسنسنگ ٹاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، سادہ لوح شہریوں سے لائسنس کے عوض پیسہ بٹھورنے والا ایک اور ٹاؤٹ گرفتار،عظیم نامی ایجنٹ لوئرمال پولیس کے حوالے، مقدمہ درج کر لیا گیا،ایجنٹ شہریوں سے فائل بنوانے کے 02 سو سے 05 سو روپے تک وصول کرتے تھے، ایجنٹ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا جھانسہ دیکر پیسے وصول کرتے تھے، ویجی لینس نے ریڈ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،تمام لائسنسنگ دفاتر سے شہریوں کو فری فائلیں دی جاتیں ہیں،تین لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کی فری فائلیں دی جاچکی ہیں، سی ٹی او آفس کے باہر سے 30 سے زائد ٹاؤٹوں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے، سادہ لوح شہریوں سے لائسنس بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والے ٹاؤٹوں کیخلاف خفیہ کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، شہری کسی بھی قسم کی راہنمائی،معلومات اور ایسے افراد کی نشاندہی کیلئے ہمہ وقت میرے آفس تشریف لا سکتے ہیں
Comments