Social

پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز زمفت فراہم کی جائیں گی‘ذرائع این آئی ایچ

لاہور(نیوز ڈیسک) کوویکس نے پاکستان کو امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا کورونا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا،پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز زمفت فراہم کی جائیں گی۔
این آئی ایچ ذرائع کے مطابق موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کورونا ویکسین ہوگی اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔

این آئی ایچ ذرائع کے مطابق ای پی آئی نے موڈرنا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان تیار کرلیا ہے ، موڈرنا ویکسین پہنچنے کے فوری بعد صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔موڈرنا ویکسین دائمی امراض، کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی، موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔یاد رہے کہ موڈرنا ویکسین امریکہ ، یورپ سمیت متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv