Social

پا ک چین تعلقات کسی دباو مین آکرکبھی ختم نہیں کرے گا . عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کے دباﺅ میں آکر چین کے ساتھ تعلقات کو کبھی ختم نہیں کرے گا وزیر اعظم عمران خان نے چینی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور پاکستان کرپشن کے خلاف اقدامات کے لیے پرعزم ہے.

انہوں نے کہا کہ کرپشن سے ایلیٹ طبقہ فائدہ حاصل کرتا ہے اور غریب متاثر ہوتا ہے چین نے غربت سے جس طرح اپنی عوام کو نکالا وہ حکمت عملی قابل تعریف ہے چین پاکستان کی مختلف شعبوں میں مدد کر رہا ہے جبکہ چین اور پاکستان کے تعلقات گہرے اور پرانے ہیںوزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر کی انسداد بدعنوانی کے خلاف مہم انتہائی موثر ہے سی پیک ایک منفرد ماڈل ہے اور اس سے خطے کو فائدہ ہو گا.
انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت کسی بھی معاشرے کی ترقی کا بہترین نظام ہے سی پیک پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئندہ ہفتے گوادر کا دورہ کر رہا ہوں وہاں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لوں گا ہم نے سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی سی پیک کا اگلہ مرحلہ پاکستان کے لیے بہت حوصلہ افزا ہے. انہوں نے کہا کہ چین کی نظام حکومت میں لچک ہے وہ جب کوئی چیز تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو نظام اس کی حمایت کرتا ہے ہم چین سے زراعت کے شعبے میں تعاون کے خواہاں ہیں وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کو جدید دور کا عظیم سیاستدان سمجھا جاتا ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv