Social

رات بھر نیند نہیں آئی‘ آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں۔ سعید غنی کی قومی احتساب بیورو کو وارننگ

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب نے ایک پریس ریلیز جاری کی، جس کی وجہ سے میں ڈر گیا ہوں اور رات بھر نیند نہیں آئی لیکن جو مجھے بولنا ہے وہ میں بولوں گا آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں ، مجھے بھیجیں نوٹس یہ بدمعاشی نیب کی نہیں چلے گی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی پریس ریلیز میں لکھا ہے کہ میں توہین نیب کا مرتکب ہوں، میرے بیان کا 31 اے کے تحت جائزہ لیا جارہا ہے، نیب کے قانون کا غلط استعمال سب سے زیادہ چیئرمین نیب کررہا ہے، نیب کو حکومت کے اشاروں پر استعمال کیا جا رہا ہے، نیب نے کہا حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضے کے الزام درست ہیں ، توقع نہیں تھی کہ حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کے پیٹ میں درد ہوگا۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ چیئرمین نیب اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، نیب اس ملک کے معزز لوگوں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے، ظلم کرو اور لوگوں کامستقبل برباد کرو لیکن ہم بات بھی نہ کریں ایسا نہیں ہوسکتا ، جو مجھے بولنا ہے میں بولوں گا آپ غلط آدمی سے پنگا لے رہے ہیں ، چیئرمین نیب 80 سال کے ہوں گے، بد قسمتی سے ظالمانہ قانون نیب کا ہے، چئیرمین نیب بلیک میل ہورہے ہیں تو عہدہ چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں پہلی پیشی پرپورے سال کا ریمانڈ لے لو میرا، مجھے نوٹس بھیجیں بلائیں میں ضمانت بھی نہیں کراؤں گا ، حلیم عادل شیخ نے غلط طریقے سے لوگوں کو زمینیں بیچی ہیں، حلیم عادل شیخ پر زمین پر قبضے کے الزام درست ہیں ، توقع نہیں تھی کہ حلیم عادل کی گرفتاری کے مطالبے پر نیب کے پیٹ میں درد ہوگا، میں کہہ رہا ہوں ان کا نام ای سی ایل میں ڈالو تو ان کوتکلیف ہورہی ہے۔
ط


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv