Social

عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے، گورنر پنجاب چوہدری سرور

لاہور (نیوز ڈیسک ) سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے ہی عید ہو گئی، حکومت نے عید الاضحٰی سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق اہم اعلان کردیا- تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے۔ جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں وزرا ، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تںخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا تھاپنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں 1 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ ویوٹیلیٹی الاؤنسز میں 1 کروڑ 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ایک وزیر پر تنخواہ اور الاؤنسز پر سالانہ 25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب میں وزرا کی بنیادی تنخواہ میں 55 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پارلیمانی سیکریٹریز کی بنیادی تنخواہ میں45 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ۔ وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کو 1 کروڑروپے کی فون کالز کی اجازت ہو گی جبکہ پیٹرول اوردیگر سٹاف سے متعلقہ اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں :
چاپان کا پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالر ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2021ء ) سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے ہی عید ہو گئی، حکومت نے عید الاضحٰی سے قبل سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق اہم اعلان کردیا- تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن اد ا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے۔ جب کہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں وزرا ، مشیروں اور پارلیمانی سیکرٹریز کی تںخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کر دیا تھاپنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

پنجاب کے وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کی تنخواہوں میں 1 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ ہاؤس رینٹ ویوٹیلیٹی الاؤنسز میں 1 کروڑ 7 لاکھ 38 ہزار کا اضافہ کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب کے ایک وزیر پر تنخواہ اور الاؤنسز پر سالانہ 25 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب میں وزرا کی بنیادی تنخواہ میں 55 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب میں پارلیمانی سیکریٹریز کی بنیادی تنخواہ میں45 لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ۔ وزرا، مشیر اور پارلیمانی سیکریٹریز کو 1 کروڑروپے کی فون کالز کی اجازت ہو گی جبکہ پیٹرول اوردیگر سٹاف سے متعلقہ اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE

آپ کا نام

آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس

آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار

مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv