Social

بشریٰ انصاری کا وائرل ڈانس ویڈیو پر ردعمل، ناقدین کو کھری کھری سنادیں

کراچی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا اپنی وائرل ڈانس ویڈیو پر تنقید کے حوالے سے پر ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں گزشتہ 3 ماہ سے شدید غم کی کیفیت میں مبتلا تھی اور یہ نقصان ہمارے دلوں میں آخری سانس تک رہے گا، 2 روز قبل فیملی میں ڈھولکی تھی، میرے سارے دوستوں نے مجھ سے اصرار کیا کہ اپنی پریشانی کو ختم کروں، یہ ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے پہلے پوتے کی تقریب تھی اور وہ میرے لیے بڑی بہنوں اور ماں جیسی ہیں، میں نے صرف ان کی خوشی میں شرکت کی خاطر 2 منٹ کیلئے اپنے بیٹے (گلوکار) اذان سمیع کے ہمراہ ڈانس کیا، مجھے اس ویڈیو پر لوگوں کا ردعمل دیکھ کر شدید دکھ ہوا، لوگ ہمیں صرف افسردہ دیکھنا چاہتے ہیں، خاص طور پر جب آپ عمر رسیدہ ہوچکے ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv