Social

عدالت نے احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ منصوبہ شروع کر کے ناروال کے عوام کو فائدہ پہنچایا گیا، منصوبے سے احسن اقبال کو مالی فائدہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں ملا،عدالت نے احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کی ضمانت کے خلاف نیب ریفرنس پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں عدالت احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب کا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا، اور عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نیب پنڈی احسن اقبال پر کرپشن کا الزام کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ منصوبہ شروع کرنے کی تجویز ناروال کی عوام کو فائدہ پہچانا ہے، سی ڈی ڈبلیو پی سمیت مختلف متعلقہ فورمز کی جانب سے منصوبے کی منظوری دی گئی، نا ریکارڈ پر ہے نا نیب نے الزام لگایا کہ احسن اقبال نے اس منصوبے سے مالی فائدہ حاصل کیا۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا تھا کہ احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اور پاکستان اسپورٹس بورڈ اور نیسپاک پر دباؤ ڈال کر توسیع کرائی، پروجیکٹ میں توسیع کرکے لاگت 3 کروڑ 47 لاکھ سے 2 ارب 99 کروڑ تک لے گئے، احسن اقبال نے اسپورٹس کمپلیکس کے لئے زمین کی نشاندہی بھی خود کی، اور خریدی گئی زمین کے خسرہ نمبر تک خود فراہم کئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائدکی تھی۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے صحت جرم سے انکارکرتے ہوئے کہاتھا کہ جج نے پہلے دیکھنا ہوتا ہے یہ کیس بنتا بھی ہے یا نہیں،جج اصغر علی نے کہاکہ ہم یہاں ایسی باتیں سننے نہیں بیٹھے ہوئے۔جج اصغر علی نے کہاتھا کہ آپ نے کوئی درخواست دائر کرنی تو کریں یا اپنے وکیل کے ذریعے بات کریں ، ہم سامنے پیش کیا گیاریکارڈ دیکھ کر ہی کہہ رہے ہیں یہ بادی النظر میں کیس بنتا ہے، جہانگیر جدون نے کہاکہ کہاں کیس بنتا ہے، کیا ہمارے ماتھے پر لکھا ہوا ہے؟ ،جج اصغر علی نے کہاکہ فیصلے سے پہلے فیصلہ نہیں سنا سکتے ، شواہد دیکھے جائیں گے۔ط


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv