Social

موٹروے پولیس نے اہم شخصیات کو پروٹوکول نہ دینے کا اعلان کردیا،آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی جی موٹروے پولیس سید کلیم امام نے موٹروے پر اہم شخصیات کو پروٹوکول نہ دینے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ پروٹوکول، پائلٹ کرنا موٹروے پولیس کی ذمہ داری نہیں، آرڈینینس میں پروٹوکول، پائلٹ اور اسکواڈ فراہم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔ یہ موٹروے پولیس ہے پروٹوکول اسکواڈ نہیں، موٹروے فورس کسی بھی اہم شخصیت کو پروٹوکول نہیں دے گی۔
موٹروے فورس پروٹوکول چھوڑ کر صرف پٹرولنگ پرتوجہ مرکوز رکھی جائے۔ سید کلیم امام نے موٹروے پولیس افسران کو اضمن میں مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ پروٹوکول، پائلٹ کرنا موٹروے پولیس کی ذمہ داری نہیں، آرڈینینس میں ذاتی حفاظت، پائلٹ اور اسکواڈ فراہم کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کالونیل دور کا پروٹوکول کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کالونیل دور کے پروٹوکولز ختم کرنے جارہے ہیں۔

وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے معاملات پر جامع پالیسی لائیں گے۔ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئے بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی رقم بچانے کیلئے بطور وزیراعظم خود بھی آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گا۔
مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وفاقی وزراء اور دیگر لوگوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، میں رات کو شادیوں ، کھانوں پر اس لیئے نہیں جاتا کہ پروٹوکول سے لوگوں کو پریشانی ہوگی ، وزراء اورصوبوں کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے۔فلیگ ایکٹ پر عمل کیا جانا چاہیے، وزراء اور جن کو اجازت ہے وہی فلیگ لگا سکیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv