
مظفرآباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لو! کشمیر الیکشن کو چوری نہیں کرنے دیں گے، مسلم لیگ ن چوری شدہ سیٹیں تمہارے حلق سے نکال لے گی، تمہیں امیدوار نہیں مل رہے ہمارے دو لوگ لوٹے ہوگئے، ووٹ چور، کشمیر چور عمران خان آئے گا، تو کچھ سوال ضرور پوچھنا، کشمیر کو گنوا کے کہتا میں کیا کرسکتا ہوں؟ مودی میرا فون نہیں اٹھاتا، امریکی صدر مجھے بلاتا نہیں۔
انہوں نے آزاد کشمیر چھتر کلاس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری باپ اور کشمیری ماں کا خون ہے، میں کشمیر میں 12، 13دن کیلئے آئی ہوں، میں کشمیریوں کے دکھ درد بانٹوں گی، کشمیری سرحد کے اس پار ہوں یا اس پار کشمیری ایک ہیں، ان دکھوں پریشانیوں کو ایک نا ایک دن ختم ہونا ہے، مقبوضہ کشمیر یا آزاد کشمیرکے کشمیری ہوں، کشمیریوں کے دکھوں کو ختم ہونا ہے، نوازشریف کی قیادت میں ختم ہونا ہے، نوازشریف کشمیریوں کی آزادی، حقوق کی جنگ لڑے گا، جنگ جیت کر کشمیریوں کی جھولی میں پھینکے گا۔
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کیلئے میرا پروگرام فائنل نہیں کیا تھا، لیکن مجھے بار بار پیغامات موصول ہورہے تھے کہ مریم بی بی کشمیر کب آرہی ہو؟میں جانتی ہوں کشمیریوں کو آج نوازشریف بڑی شدت سے آرہا ہے، مجھے بھی نوازشریف بڑی شدت سے یاد آرہے ہیں،نوازشریف کے خوف سے کہتے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، لیکن خوف اتنا ہے کہ نوازشریف کے بغیر کوئی بات شروع ہوتی ہے اور نہ ختم ہوتی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی وہ ویڈیو دیکھی ہوگی جس میں نوازشریف نے اس دھمکی سے متعلق کہا تھا کہ ایک سرکاری اہلکار جو ڈیوٹی پر تھا کہ اس نے کہا کہ مریم نواز کو ہم تباہ کردیں گے، جب یہ دھمکی ملی تو باپ ہونے کے ناطے ان کے دل میں پریشانی امڈ آئی، کل مجھے فون کیا کہ بے شک میرے دل میں وہ بات ہے،ایک والد کے طور پر میں تمہاری زندگی، صحت سلامتی کیلئے اس بات سے ڈرتا ہوں، لیکن تم کشمیر ضرور جاؤ، کشمیریوں سے تمہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Comments