Social

امیر بننے کے لیے اٹھارہ سالہ لڑکے کا، شیطان سے معاہدہ ،شیطان کے نام لکھا خط بھی برآمد

لاہور (نیوز ڈیسک) : اٹھارہ سالہ لڑکے نے امیر بننے کے لیے شیطان سے معاہدہ کیا اور اپنی دو بہنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 18 سالہ لڑکے دانیال حسین نے امیر بننے کے لیے اپنی دو بہنوں نکول سمالمین اور بلبا ہنری کو ایک پارک میں قتل کر دیا۔ دونوں بہنیں اُس وقت پارک میں برتھ ڈے پارٹی منا رہی تھیں۔
پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دانیال حسین کے گھر سے ایک خط برآمد ہوا جس کی ہیڈلائن تھی 'فاردی مائیٹی کنگ لوسیفورج روفوکال'، لوسیفوج روفوکال شیطانی مسلکوں میں جہنم کی حکومت کے خزانے کا انچارج ہے۔ اٹھارہ سالہ لڑکے نے شیطان کے نام لکھے اس خط میں اس بات کا عہد کیا کہ جب تک میں آزاد ہوں اور جسمانی طور پر اس قابل ہوں تو میں چھ ماہ میں چھ قربانیاں دوں گا۔

دانیال کے خط کے متن کے مطابق ایسا کرنے سے دانیال کو میگا لاٹری جیتنا تھی اور دولت سے مالامال ہونا تھا۔ دانیال نے اپنے خط میں شیطان سے معاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف خواتین کی قربانی دوں گا ۔ خط میں دانیال نے شیطان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے لیے ایک مندر بھی تعمیر کروں گا اور وہ سب کچھ کروں گا جس کا میں نے عہد کیا ہے۔ اسی خط میں دانیال نے شیطان سے اپنی قربانیوں کا صلہ مانگتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کے بدلے مجھے میگا ملین سُپر جیک پاٹ جیتنا ہے اور مستقبل میں میں جو بھی قربانیاں دوں گا اُس کے بدلے مجھے ایک اچھا انعام چاہئیے اور انعام کے طور پر مجھے پیسہ اور طاقت چاہئیے۔
اس معاہدے کے اختتام پر دانیال حسین نے اپنے ہی خون سے دستخط کیے اور شیطان کے دستخط کے لیے خالی جگہ چھوڑ دی۔ ایک اور معاہدے میں دانیال حسین نے اپنی کلاس فیلو لڑکی سے متعلق مطالبہ کیا اور کہا کہ اُسے مجھ سے پیار ہو جائے۔ دانیال حسین سے متعلق اتنا معلوم ہو سکا کہ وہ اولیول کا طالب علم ہے۔ دانیال چار بہن بھائی ہیں۔ ان کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ دانیال کا خاندان مشکلات کا شکار تھا اور اکثر ان کے گھر سے شور کی آوازیں بھی سنائی دیتی تھیں۔
پڑوسیوں نے بتایا کہ دانیال کے والدین اس کی غلط صحبت کی وجہ سے بے حد پریشان تھے۔ پولیس نے دانیال کی گرفتاری کے بعد اس کے کمپیوٹر کا جائزہ لینا چاہا تو دانیال نے کمپیوٹر کا پاس ورڈ بتانے سے انکار کر دیا، تاہم پولیس کمپیوٹر کو لاگ ان کرنے میں کامیاب ہو گئی جس کے بعد کمپیوٹر کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ایسی ویب سائٹس ، جن پر شیطانی نظریات کی بات کی جاتی ہے، دانیال اُن کو بھی وزٹ کرتا رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دانیال دائیں بازو کے نظریات کے بارے میں بھی ریسرچ کر رہا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv