Social

وزیراعظم عمران خان کومولانا طارق جمیل نے بہترین حکمران قرار دے دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ملک کے مشہور و معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کو بہترین حکمران قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 1992ء سے بینظیر بھٹو کے علاوہ تمام حکمرانوں سے ملا ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان مجھے ان سب حکمرانوں میں سب سے بہتر لگے کیوں کہ جب انہوں نے اقتدار سنبھالا تو مجھ سے پوچھا میں اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام کی راہ پر کیسے چلاؤں؟ مولانا مجھے بتائیں کے کیسے میں نوجوانوں کی زندگی اللہ کے نبیﷺ کی طرزز ندگی سے جوڑوں؟ اور یہ بات اس سے قبل مجھ سے کسی حکمران نے نہیں کی ، اسی وجہ سے اس وقت مجھے بڑا عجیب لگا کہ ملک کا وزیراعظم مجھ سے کیا پوچھا رہا ہے۔
مولانا طارق جمیل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ کے بیان کالجوں میں کراؤں، آپ پاکستانی نوجوانوں کو سمجھائیں۔

ایک سوال کے جواب میں معروف عالم دین نے کہا کہ تجارت نبیوں کا پیشہ ہے، یہ بھی دین داری کا حصہ ہے اسی وجہ سے سارے صحابہ کرامؓ تاجر تھے لیکن ہمارے ہاں لوگوں میں ایک غلط تصور پایا جاتا ہے کہ ایک عالم دین کو صرف مدرسے میں بیٹھ کر پڑھانا چاہیئے اور وہ دنیا کا کام نہیں کرسکتا۔

خیال رہے کہ معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں ایک ایمبولینس سروس بھی شروع کی ہے ، مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کی ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے پیج کے ذریعے سے ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا،


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv