Social

جہانیاں تا خانیوال نیشنل ہائی وے کے شولڈرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار،،محکمہ ہائی وے نے چپ سادھ رکھی ہے

جہانیاں (نیوز ڈیسک) جہانیاں تا خانیوال نیشنل ہائی وے کے شولڈرز ٹوٹ پھوٹ کا شکار،جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں،محکمہ ہائی وے نے چپ سادھ رکھی ہے۔
،حادثات معمول بن چکے ہیں۔حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں تا خانیوال نیشنل ہائی وے کے دونوں جانب شولڈرز تباہ ہو چکے ہیں سڑک کے کناروں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں،گاڑیوں کا الٹنا معمول بن چکاہے۔
جب کے سنگین جاں لیوا حادثات کے خدشات ہیں۔

محکمہ ہائی وے کی جانب سے روڈ کے دونوں جانب شولڈرز کی درستگی اور گڑہوں کو پر کرنے کیلئے کوئی دلچسپی نہ دکھائی گئی ہے۔اسی روڈ پر بیشتر مقامات پر لوگوں نے یوٹرن اور لنک روڈ کے ڈیوائیڈر توڑ کر خود ساختہ راستے بھی بنا رکھے ہیں۔ جہانیاں کے قریب سڑک پر بریکر لگائے جائیں۔ شہریوں اطہر عباس ،آصف جلال محمد بابر،محمد ریاض ،راشد کامران،شفقت علی،شبیر احمد،بلال احمد، محمد سلیم غوری اور دیگر نے چیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کمشنر ملتان،ڈی سی خانیوال سے نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیاہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv