Social

لاہور میں سی ایس ایس طالبہ کے خودکشی کرنے کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی،۔ پولیس ذرائع

لاہور (نیوز ڈیسک) آج لاہور میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے مبینہ طورپر پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد کا جائزہ لیا۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ ندا نے 5 روز قبل ایک کمرشل پلازہ میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا، ندا کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ سی ایس ایس کی تیاری کے لیے پانچ روز قبل ملتان لاہور آئی تھی۔
طالبہ کے خودکشی کرنے کی ممکنہ طور پر وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ وہ سی ایس ایس کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ ندا اکبر نے سی ایس ایس کے امتحان میں مسلسل ناکامی پر زندگی کا خاتمہ کیا۔اس حوالے سے پولیس کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی اور مایوس ہو کر زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں بھی ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv