Social

ساہیوال پولیس کی بڑی کاروائی تقریباً 10من منشیات برآمد، ملزم گرفتار، اے ایس پی سٹی سرکل سلیمان ظفر

ساہیوال (نیوز ڈیسک) ڈی پی او ساہیوال محمد کاشف اسلم صاحب کی سربراہی میں ساہیوال پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف بڑی سے بڑی کاروائیاں جاری اے ایس پی سٹی سرکل سلیمان ظفر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ فتح شیرسب انسپکٹر آصف نواز کی اپنی ٹیم مسعود احمد ایس آئی و دیگران کے ہمراہ بڑی کاروائی مخبر کی اطلا ع پر ملزم محمد جمیل ولد محمد ادریس قوم راجپوت بھٹی سکنہ جیون سٹی ساہیوال جو کہ نور شاہ کی طرف سے لوڈر رکشہ پر منشیات کی بھاری کھیپ لے کر آرہا تھا کو گرفتار کرلیا ۔

ملزم کے قبضہ سے مختلف پیکٹس میں لپٹی ہوئی چرس اور افیون کے بھاری مقدار برآمد ۔کل منشیات 364.09کلو گرام میں سے243.6گرام چرس اور 120.49گرام افیون برآمد ہوئی -ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد کاشف اسلم نے کاروائی کرنے والی ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ آپ بلا کسی خوف و خطر اسی طرح اپنی کاروائیاں جاری رکھیں ۔معاشرے سے منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کر نا ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv