Social

جمائما خان اور مریم نواز ٹوئٹر پر آمنے سامنے ،جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران تقریر میں وزیراعظم عمران خان اور ان کے بیٹوں پر تنقید کی، انہوں نے حویلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتا ہے کہ نواز شریف کا نواسہ (جنید) باہر جا کر پولو کھیل رہا ہے ، اس کے پاس کھیل کھیلنے کے پیسے کہاں سے آئے؟ میں بچوں تک نہیں جانا چاہتی تھی لیکن جیسی بات کرو گے اب منہ توڑ جواب ملے گا ، جنید نواز شریف کا نواسہ ہے، گولڈ سمتھ کا نواسہ نہیں ہے اور وہ یہودیوں کی گود میں نہیں پل رہا۔

اس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ آج مریم نواز نے فرمایا کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پرورش پا رہے ہیں ، میں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا کیوں کہ ایک عشرے سے مخصوص میڈیا اور سیاستدانوں کی وجہ سے مذہبی منافرت اور تعصب کا مجھے سامنا تھا ، ہر ہفتے میرے گھر کے باہر مجھے مارنے کی دھمکی دی جاتی اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جاتامگر آج بھی یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔


اس پر ردعمل دیتے ہوئے اب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے آپ اور آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سے قطعاً کوئی دلچسپی نہیں ہے کیوں کہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں ، اگر آپ کے سابقہ شوہر دوسروں کے گھر والوں کو گھسیٹتے ہیں تو کہنا آسان ہے ، آپ صرف اپنے سابقہ شوہر کو الزم دیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv