Social

عیدالاضحی ، فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عیدالاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازعیدکے اجتماعات کی سکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ مویشی منڈیوں کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔




اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv