Social

جہلم ترکی ٹول پلازہ پر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی ،15لاکھ روپے کی منشیات (آئس ) بر آمد

جہلم (نیوز ڈیسک) ترکی ٹول پلازہ پر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کاروائی دوران تلاشی 15لاکھ روپے کی منشیات (آئس ) بر آمد ، یہ منشیات کسی کالج میں سپلائی کیلئے جا رہی تھی ۔ جبکہ اس کاروائی پر عوام نے محکمہ کی کار کردگی کو سراہا ہے ۔


ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر و نارکوٹکس کنٹرول اورنگ زیب خان جی ٹی روڈ پر اپنے سٹاف کے ہمراہ ناکہ لگا کر گاڑیاں چیک کر رہے تھے اسی اثنا میں ایک مہران گاڑی روکنے پر نہ رکی جس پر ان کے سٹاف نے اس کا تعاقب کر کے اسے پکڑ لیا جب اس کی تلاشی لی گئی تو بظاہر کوئی چیز بر آمد نہ ہوئی لیکن اورنگ زیب خان نے جب اس کے انجن کا کور اٹھوایا تو سامنے کی جالی کے نیچے دو لفافے پڑے تھے جن کو کھول کر دیکھا گیا تو اس میں آئس تھی جس پر فوری طور پر منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر دے دی گئی ہے جبکہ ملزمان کے مطابق یہ آئس (منشیات ) انہوں نے کسی کالج میں سپلائی کرنی تھی جبکہ اس کاروائی سے نوجوان نسل محفوظ ہو گئی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv