Social

کراچی ، لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا۔تاجر ایکشن کمیٹی ،صدر رضوان عرفان کا بیان

کراچی (نیوز ڈیسک) : کراچی کے تاجروں نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تاجر کمیٹی کی جانب سے شہر قائد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ مسترد کر دیا گیا ہے۔تاجر ایکشن کمیٹی نے شہر قائد کراچی میں کورونا لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا۔تاجر ایکشن کمیٹی کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے۔
سندھ حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ہم نے حکومتی وفد کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے کاروبار کے اوقات بڑھانے کی تجویز دی تھی۔واضح رہے کہ سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صوبائی وزرا، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ ٹاسک فورس اجلاس میں پہلی بار سندھ اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو بھی بلایا گیا تھا ، اس کے علاوہ ڈی جی رینجرز سندھ اجلاس میں شریک تھے۔ اعلٰی عسکری حکام اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران نے بھی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔
کاروباری ، عوامی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اجلاس میں شام 6 بجے کے بعد دکانیں بند رکھنے کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔ سندھ کے تمام مقامات پر ویکسین کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نئی پابندیوں سے متعلق فیصلہ ٹاسک فورس کی سفارش پر کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند کی جائے گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے لیے این سی او سی کو سفارش کی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv