Social

چار بچیوں کے اغوا کا معاملہ، رکشہ ڈرائیور حراست میں ،مقدمہ درج

لاہور (نیوز ڈیسک) : چار بچیوں کے اغوا کا معاملہ، رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ہنجروال کی حدود سے 4 بچیاں مبینہ طور پر اغواء ہو گئیں۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آرکے متن کے مطابق10 سالہ انعم اور 11 سالہ کنیزہ ہمسائے کی 2 بچیوں کے ساتھ گھر سے نکلیں ، چاروں بچیاں اورنج ٹرین پر سفر کرنے کی غرض سے گھر سے نکلیں، شبہ ہے کسی نامعلوم شخص نے چاروں بچیوں کو اغوا ء کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
اس حوالے سے اب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،پولیس نے اس کیس میں ایک رکشہ ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔رکشہ ڈرائیور نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ رات پونے بارہ بجے بچیوں کو ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور 30 جولائی کو رات بارہ بجے تک بچیوں کے ساتھ رہا۔علاوہ ازیں آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کا جلد سراغ لگانے کا بھی حکم دیا ۔ آئی جی پنجاب نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بچیوں کو بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کےحوالے کیا جائے جبکہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ بچیوں کی گمشدگی پر اعلیٰ حکام نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچیوں کی تلاش کے لیے تمام ممکنہ دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں اور کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دس سالہ انعم اور گیارہ سالہ کنیزہ ہمسائے کی دو بچیوں کے ساتھ اورنج ٹرین کا سفر کرنے گھر سے نکلیں تھیں، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد گھر نہ پہنچی تو گھر والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پولیس نے انعم اور کنیزہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بچیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv