Social

پاکستان کے سیاسی میدان میں ایک اور جماعت کا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیاسی میدان میں ایک اور جماعت کا اضافہ ہو گیا۔سابق رکن پارلیمنٹ شاہ گل آفریدی نے اپنی سیاسی جماعت تحریک استقلال پاکستان بنا دی۔شاہ گل آفریدی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک استقلال پاکستان کو باقاعدہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ کرا لیا گیا ہے۔نئی جماعت کے جھنڈے کا رنگ کالا اور سبز منتخب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اگست کو شاہ گل آفریدی اسلام آباد میں تحریک استقلال کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔اس سے قبل ائیر مارشل (ر) اصغر خان نے اپنی جماعت کا نام تحریک استقلال رکھا تھا۔اس سے قبل ملک میں نئی سیاسی جماعت ’مسلم لیگ پاکستان‘ کی رجسٹریشن کی منصوبہ بندی کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کے نام سے ملک میں ایک نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ تجزیہ نگار صابر شاکر نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی شروعات کر دی ہے۔ ان لوگوں نے مل کر پی ٹی آئی میں ایک فارورڈ بلاک بنا دیا ہے۔ ارکان اسمبلی کیلئے عشائیہ ایک پاور شو تھا جس کا مقصد دراصل ایک نئی جماعت کی بنیاد رکھنا تھا ۔ صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ اس نئی سیاسی جماعت میں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی آئیں گے اور پی ٹی آئی کے وہ ٹکٹ ہولڈر جو الیکشن ہار گئے تھے وہ بھی اس پارٹی کا حصہ بنیں گے ۔
اس کے علاوہ بہت سے الیکٹیبلز بھی اس جماعت میں آئیں گے یہ پنجاب کی سیاسی جماعت ہوگی اور پنجاب پر ہی اپنا فوکس کرے گی۔ یہ لوگ پنجاب میں نقب لگائیں گے، اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی اتحاد کرے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv