Social

جشن آزادی کے سلسلے میں گرلزانٹر کالجز سپورٹس مقابلے سٹی کالج گلبہار میں شروع ہوگئے

پشاور(نیوز ڈیسک) جشن آزادی کے سلسلے میں گرلزانٹر کالجز سپورٹس مقابلے سٹی کالج گلبہار میں شروع ہوگئے،مقابلوں کے افتتاح گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر طاہرہ ڈار تھیں،جنہوں نے باقاعدہ فیتہ کاٹ کر فیسٹول کا افتتاح کیا،انکے ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ ناز قاضی،جمیلہ ناز،گورنمنٹ فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس گل صنوبر اخلاص،آفشین گل،شازیہ اسلم،پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر دین محمد اور سپورٹس جرنلسٹ غنی الرحمن بھی موجود تھے۔

جشن آزادی کے سلسلے میں گولڈن جوبلی گرلز انٹر کالجز سپورٹس فیسٹول میں ضلع پشاور کے مختلف کالجز کی طالبات رسہ کشی،ٹیبل ٹینس اور نیٹ بال کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔پہلے روز نیٹ بال کے مقابلے کھیلے گئے،پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں گورنمنٹ باچاخان کالج نے گرلز ڈگری کالج نحقی کو شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے میزبان سٹی گرلز کالج کی ٹیم کو شکست آتھ کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔




اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv