Social

گورنر سندھ سے جماعت غربااہلحدیث پاکستان وجامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے علما پر مشتمل وفد کی ملاقات

کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جماعت غربااہلحدیث پاکستان وجامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے علما پر مشتمل ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وفد کی قیادت مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی کر رہے تھے جبکہ علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، مولانامفتی انس مدنی، علامہ عبدالخالق آفریدی، حشمت اللہ صدیقی، عمران احمد سلفی، مولانا مفتی صہیب شاہد، قاضی عبدالسمیع وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ کو امیر جماعت حضرت مولانا عبدالرحمن سلفی کی طرف سے قرآن پاک کی تفسیر - "تفسیر ستاریہ" - کا تحفہ پیش کیا گیا۔ حشمت اللہ صدیقی نے اپنی کتاب (کھلے دریچے ) گورنر سندھ کو پیش کی۔ گورنر سندھ نے وفد کی جانب سے پیش کردہ تحریری سفارشات پر ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv