Social

بی آر ٹی پشاور کو صرف ایک سال کے دوران 1 ارب 88 کروڑ روپے کا خسارہ ، مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ’’کوئی اور خدمت اس نالائق حکومت کے لائق‘‘، بی آر ٹی پشاور کو صرف ایک سال کے دوران 1 ارب 88 کروڑ روپے کا خسارہ ، مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کو ایک سال کے دوران 1 ارب 88 کروڑ روپے کا خسارہ۔
۔کوئی اور خدمت اس نالائق حکومت کے لائق؟۔

انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا مزید 30 روپے مہنگا، 1150 روپے کا ہوگیا۔نیازی صاحب کے کچن کا خرچہ تو ان کی ATMs اٹھاتی ہیں، مگر غریب روٹی کہاں سے کھائےتین سالوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا۔

اللہ غریبوں کے حال پر رحم کرے۔

واضح رہے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو پچھلے مالی سال کے دوران ایک ارب 88 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔بی آر ٹی کو دو سالوں میں مجموعی طور پر 4 ارب 67 کروڑ اور 33 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جبکہ رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو 2 ارب 79 کروڑ روپے کے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پچھلے مالی سال کے 10 ماہ میں بی آر ٹی کو ایک ارب 92 کروڑ روپے کے اخراجات کا سامنا ہوا جب کہ رواں مالی سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 2 ارب 96 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔بی آر ٹی کو مسافروں سے ٹکٹوں کی مد میں صرف 3 کروڑ 99 لاکھ روپے وصول ہوئے اور اسے ٹکٹوں کی فروخت سے 12 کروڑ 16 لاکھ 43 ہزار روپے کی آمدن متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرائے کم رکھے ہیں، کرائے بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں پلازوں کی تعمیر سے خسارے میں کمی ہوگی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv