Social

ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ۔ کمشنر لاہور

لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈا ایکٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا، یکم ستمبر سے ویکسی نیشن افراد کی چیکنگ سخت کردی جائے گی، جو شہری ویکسین نہیں لگوائے گا اس کو شاپنگ مالز یا کہیں بھی کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی، شاپنگ مالز میں بھی ویکیس نیشن کی چیکنگ کی جائےگی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈ ایکٹ لگایا جائے گا۔
اس کے علاوہ یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسی نیشن آنے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمشنر آفس لاہور میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور ایس اوپیز، ویکسین لگوانے کیلئے اقدامات کرنے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں بغیر ویکسی نیشن شہریوں کیخلاف مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر لاہور کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین پر پیڈ ایکٹ لگایا جائےگا۔ یکم ستمبر سے شہر کے تمام شاپنگ مالز میں بغیر ویکسی نیشن آنے والے شہریوں کو چیک کیا جائے گا اور گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اِن ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی اور آؤٹ ڈور میں مقررہ تعداد کو چیک کیا جائے گا۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور لوگوں کی غلفلت سے تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یکم ستمبر سے انتظامیہ اور پولیس فلیگ مارچ کے دوران ہر جگہ چیکنگ کرے گی۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہری کو شہر میں کوئی سروس فراہم نہیں ہوگی۔ ٹرانسپورٹ ، فیول اور ریسٹورنٹس میں سروسز فراہم بند کی جائے گی۔دکان ، مارکیٹ یا شاپنگ مال پر آنے والے ہر شہری کی ویکسینیشن چیک کی جائے گی۔شاپنگ مالز ہر سر بہمر کیے گئے کاروبار یا دکان کو ایک ہفتے سے پہلے ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv