Social

چاند نظر آگیا، یکم صفر کل بروز جمعرات کو ہو گی

لاہور (نیوز ڈیسک) چاند نظر آگیا، یکم صفر کل بروز جمعرات کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ہجری سال کے دوسرے ماہ صفر المظفر کا چاند بدھ کی شام کو ملک کے کئی علاقوں میں دیکھ لیا گیا، یوں آج بروز بدھ کی شام کو 30 ایام کے بعد ہجری سال کے پہلے ماہ محرم الحرام کا اختتام ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ صفر المظفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل کو طلب کیا گیا تھا، جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی تھی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ تاہم گزشتہ روز کے اجلاس کے دوران ملک کے کسی حصے سے ماہ صفر کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔ یوں ماہ صفر 1443 ہجری کا آغاز 9 ستمبر بروز جمعرات سے ہو گا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv