Social

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی۔ ذرائع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر 16 ستمبر سے عملدرآمد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے، سمری میں پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹراضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہے، لیوی اور جی ایس ٹی میں ردوبدل سے قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے، بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی سمری وزارت خزانہ کو موصول ہوگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر 16 ستمبر سے عملدرآمد ہوگا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv