Social

بزدار حکومت نے اہل لاہور کیلئے ایک اور بڑے تحفے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور شہر کیلئے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کا ایک اور تحفہ، گلبرگ سے موٹروے تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ، لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دبائو میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں مسلم لیگ ن کی طرح اب تحریک انصاف نے بھی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کر دیے ہیں۔
لاہور میں شہر میں اس وقت نئی شاہراہوں، انڈرپاسز، اوورہیڈ پل کے کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں، جبکہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں لاہور پیٹرو بس منصوبے میں بھی مزید بہتری کیلئے نئی بسوں کو آپریشنل کیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت لاہور میں جدید الیکٹرک بسیں چلانےکا ارادہ بھی رکھتی ہے۔
جبکہ بزدار حکومت نے اہل لاہور کیلئے ایک اور بڑے تحفے کا اعلان کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور کے مصروف ترین سب سے بڑے کمرشل علاقے گلبرگ سے موٹروے ایم 2 تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کینال بینک روڈ ،جیل روڈ، فیروز پورروڈ،ملتان روڈ،بند روڈسے بابوصابو تک بنے گی ۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی بیشتر بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی۔
ایکسپریس وے کے ساتھ بس کیلئے خصوصی گزر گاہ بھی بنائی جائے گی، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے لاہور کی مصروف سڑکوں پرٹریفک کے دبائو میں 65فیصد تک کمی ہوگی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاہورکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں، ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت میسر آئے گی۔ یہاں واضح رہے کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبہ شہباز شریف حکومت کی جانب سے بھی شروع کرنے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم سابق وزیراعلیٰ پنجاب اس منصوبے کو شروع کرنے میں ناکام رہے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv