
فیصل آباد (نیوزڈیسک) : فیصل آباد میں نجی بینک میں آگ لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کچہری بازار میں نجی بینک کے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ سے بینک ملازمین محصور ہو کر رہ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کی ساتویں اور آٹھویں عمارت میں آگ لگی جس نے بینک کے ریکارڈ روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ عمارت میں سات سے آٹھ ملازمین کے محصور ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ عمارت میں آتشزدگی کے باعث دھوئیں کے بادل اُٹھتے ہوئے بھی دکھائی دئے۔
Comments