Social

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلیفونک رابطہ،افغان عوام کے لیے امداد کی اپیل کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنما وَں نے پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم عمرا ن خان نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم سے متعلق آگاہ کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم نے بل گیٹس کو کورونا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پروگرام اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پولیو خاتمے کا پروگرام جاری رکھیں گے۔بل گیٹس نے پولیو کے خلاف وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد کرنے کی درخواست کی۔

افغانستان دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے۔وزیراعظم اور بل گیٹس کا افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے تعاون کی تعریف کی۔عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا۔پاکستان میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔پولیو سے نمٹنے کے لیے کوششیں ابھی جاری ہیں۔حکومت ملک میں پولیو کے خامتے کے لیے پرعزم ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv