Social

آئی ایم ایف کے ساتھ مذا کرات کی تمام تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لانے کا مطالبہ ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے مزاکرات کی تمام تفصیلات پارلیمنٹ کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے سیلز ٹیکس اور ریگیولٹری ڈیوٹیز بڑھانے کی ڈکٹیشن دی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مذاکرات کے دوران آئی ایم کی جانب سے سالانہ ٹیکس کا ہدف 63 کھرب کرنے کی بھی ڈکٹیشن دی گئی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی سامنے آنے والی تفصیلات انتہائی پریشان کن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان اور سیاسی جماعتیں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی
شرائط سے لاعلم ہیں، پارلیمنٹ کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی شرائط سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv