Social

سپریم کورٹ، نوازشریف کی اہلیہ (مرحومہ ) کلثوم نواز کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست خارج

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ (مرحومہ ) کلثوم نواز کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست مقررہ معیاد کے بعد دائر کرنے کی بنیاد پر خارج کر دی ۔

بدھ کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مرحومہ کلثوم نواز کی نا اہلی کے لیے درخوست گزار بسمہ نورین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

دوران سماعت درخواست گزار بسمہ نورین نے موقف اپنایا کہ میرا ذاتی نہیں یہ مفاد عامہ کا کیس ہے۔ اس دوران جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیئے کہ درخواست 283 دن زاید المعیاد ہے، عدالت زاید معیاد نقطہ پر تفریق نہیں کر سکتی۔ عدالت عظمیٰ نے مرحومہ کلثوم نواز کی نا اہلی سے متعلق دائر درخواست مقررہ معیاد کے بعد دائر کرنے کی بنیاد پر خارج کر تے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv