
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ل( جمعہ )کے روز صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں کیا گیا ۔
مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعدمختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جس میں پارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنمابھی شریک ہوںگے۔ پولیس کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے ۔
Comments