Social

بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان 4 روز سے اسپتال میں زیر علاج، ڈاکٹرز کا مؤقف آ گیا۔ اسپتال انتظامیہ

لاہو(نیوز ڈیسک) : بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان کو طبیعت خرابی پر جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اسمہ مسکان مختلف امراض کا شکار ہے جس کے علاج کے لیے شعبہ گائنی اور میڈیسن کے ڈاکٹرز کے صلاح مشورے جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان سروسز اسپتال میں گذشتہ 4 روز سے زیر علاج ہے، خاتون کو طبیعت خرابی پر جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس خاتون اسمہ مسکان مختلف امراض میں مبتلا ہے۔ تاہم تاحال ڈاکٹرز اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکے کہ اسمہ مسکان کا علاج کیا جائے یا نہیں؟ اس حوالے سے شعبہ میڈیسن سے رائے بھی طلب کی گئی ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہممکن ہے کہ اسمہ مسکان کو علاج کے بغیر ہی واپس جیل بھیج دیا جائے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی جاسوس خاتون کافی عرصہ سے حراست میں ہے۔

خاتون کے خلاف نارووال میں تخریب کاری کا مقدمہ درج ہے ۔ زیر علاج مریضہ کو فرضی نام سے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے اور ایسا سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون مختلف امراض میں مبتلا ہے، علاج کے لیے گائنی ڈیپارٹمنٹ اور میڈیسن سے رائے کا انتظار ہے، تاہم امراض کی پیچیدگی کے باعث تاحال علاج شروع نہیں کیا جاسکا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv