Social

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہبازگل کیخلاف دعویٰ دائرکررکھا ہے ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے آج دعوے پر سماعت کی.

وارنٹ گرفتاری شہبازگل کی کیس میں عدم پیشی کی وجہ سے جاری کیے گئے سیشن کورٹ لاہور نے معاون خصوصی کو یکم نومبرکوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے سیشن کورٹ لاہور نے حکم دیا کہ شہبازگل 30 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں.

شہباز گل کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv