Social

حکومت اور احتجاجی مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ،معاملات طے پا گئے۔ وزیر خارجہ اور مفتی منیب الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) مذاکرات کامیاب ہونے پر حکومت اور احتجاجی مظاہرین میں معاہدہ طے پا گیا۔ اسلام آباد میں مذاکراتی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتشار میں پاکستان کا فائدہ نہیں ،اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ، اکابرین کا شکریہ جنہوں فہم و فراصت سے ملک کو بحران سے بچالیا ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مذکرات کو ترجیح دینے کا فیصلہ ہوا کیوں کہ قوم میں ایک اضطراب کی کیفیت تھی ، لوگوں کو زخمی ہوتے اور املاک کو نقصان پہنچتے دیکھا ، اس لیے تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے امن کا راستہ تلاش کیا گیا ہے ، مفتی منیب الرحمان، مولانا بشیر ، صاحبزادہ حامد رضا اور ثروت اعجاز قادری کے شکرگزار ہیں ، دیگر تمام علماء و مشائخ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ، ان علما نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، علما و مشائخ نے اپنے اثر و رسوخ اور رہنمائی سے بھی ہمیں مستفید کیا۔

اس موقع پر مزاکرات میں شریک مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فریقین کے درمیان تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا چکا ہے ، جس کے لیے فریقین نے حکمت اور تدبر کا مظاہرہ کیا ، اسی لیے معاہدے کسی جبر اور تناؤ کے ماحول میں نہیں ہوئے بلکہ یہ معاہدے آزادانہ اور ذمہ دارانہ ماحول میں ہوئے ، معاہدہ ایسا نہیں کہ دوپہر میں دستخط ہوں اور شام کو کہا جائے اس کی کوئی حیثیت نہیں ، مذکرات کے لیے وزیراعظم نے 3افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ، حکومتی کمیٹی میں اسد قیصر ، شاہ محمود قریشی اور علی محمد خان شامل ہیں ، کمیٹی کو اختیارات دینے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12 سے 13 گھنٹے تک بغیر کسی وقفے کے محنت کی گئی اور کوئی ناخوشگوار صورتحال بننے سے پہلے ہی معاملہ حل ہوگیا ، معاہدے کی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے آجائیں گی ، معاہدے کے نتیجے میں اسٹیرنگ کمیٹی بنی ہے جو اس کی نگرانی کرے گی ، اس کمیٹی کی سربراہی علی محمد خان کریں گے اور یہ کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی ، یقین دلاتا ہوں فریقین کے معاہدے سے خیر برآمد ہوگی ، ہم نے ملکی سلامتی اور امن کے لیے مصالحت کار کا کردار ادا کیا ، طے پائے گئے معاہدے کے لیے سعد رضوی کی حمایت اور تائید حاصل ہے ، یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں پاکستان کی فتح ہے ، میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ معاملے کو مثبت رنگ دیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv