Social

وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں نئی روایت قائم کر دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں نئی روایت قائم کر دی۔وزیر اعظم عمران خان نے روایت کے برعکس ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر قوم سے خطاب کیا ۔ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سمیت ماضی میں جتنے بھی وزرائے اعظم آئے وہ میز کے سامنے کرسی پر بیٹھ کر قوم سے مخاطب ہو تے رہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے 24 منٹ کھڑے ہو کر خطاب کیا۔
وزیراعظم نے شام 5 بج کر 27 منٹ پر قوم سے اپنے خطاب کا آغاز کیا اور پانچ بج کر 51 منٹ پر اختتام کیا۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں گھی، آٹا اور دال پر30 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سبسڈی کیلئے 120ارب کا پیکج مختص کیا ہے،یہ سبسڈی اگلے 6 مہینے کیلئے ہوگی تاکہ مشکل وقت نکل جائے، پیکج سے 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

انہوں نے سرکاری ٹی وی پر براہ راست قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بڑی خوشی ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی پروگرام کا اعلان کررہا ہوں، آج خاص طور پر احساس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، تین سال میں اس سارے ڈیٹا کو بنانے میں لگے، اب ہمارے پاس سبسڈی دینے کا پورا پلان موجود ہے ، قوم کو یاد دلانا چاہتا ہوں جب ہمیں پاکستان ملا تو حالات اتنے برے نہیں تھے، خسارہ ، قرضے بھی زیادہ، زرمبادلہ ذخائر کم تھے۔
چین، سعودی عرب اور یواے ای کا شکرگزار ہوں، اگر مدد نہ کرتے تو روپیہ بالکل نیچے گر جاتا، پھر ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ابھی ہم ایک سال میں استحکام کی طرف جا رہے تھے کہ کورونا آگیا، کورونا سے 100سال میں اتنا نقصان نہیں ہوا، جتنا کورونا نے کیا، پاکستان سمیت پوری دنیا کورونا سے متاثر ہوئی، ہم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک ٹیم بنائی، ڈاکٹرز، وزراء، فوج سب شامل تھے، ہندوستان میں کورونا کے باعث آکسیجن نہ ہونے سے لوگ مر ے، این سی اوسی نے اس صورتحال میں بہت بڑے فیصلے کیے ، نریندر مودی نے جب لاک ڈاؤن کیا تو مجھ پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ لاک ڈاؤن کریں لوگ مر جائیں گے، لیکن ہم اس مشکل مرحلے سے نکل گئ



اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv