
کوئٹہ(نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکہ ہوا ہے، جس میں دو پولیس اہلکار وں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. ابتدائی طور پرپولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں دھماکے کی نوعیت فی الحال معلوم نہیں ہوسکی جائے وقوعہ سے ثبوت و شاہد جمع کرکے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے جس کے بعد دھماکے کی نوعیت معلوم ہو سکے تھی.
Comments