Social

سب پابندیاں ختم ہو جائی نگی، میں خود وزیراعظم بنوں گا

لاہور(نیوزڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اب پوزیشن لیڈرز کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 2018 میں ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر تھی ،پیپلز پارٹی کے دور میں پچیس بلین ڈالر تھی اور نواز شریف کے دور میں یہ 5 بلین ڈالر کم ہو گئی۔نواز شریف، اسحاق ڈار اور شہباز شریف کس معاشی ترقی کے دعوے کرتے ہیں۔
اس سال صرف ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 26 بلین ڈالر رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں دم خم نہیں ہے۔ اپوزیشن لیڈروں کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں۔پی ڈی ایم والے جن کو دھمکا رہے تھے اب ان کی محنت کر رہے ہیں۔محمود اچکزئی کے تو ایرانی انٹیلی جنس سے بھی تعلقات ہے۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ کچھ دیر پہلے مجھے کسی نے خبر دی ہے کہ نواز شریف کہتے ہیں میں خود وزیراعظم بنوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ پر تو پابندی ہے وہ کہتے ہیں سب پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ ۔ واضح رہے کہ حکومت فوری طور پر نواز شریف کی وطن واپسی چاہتی ہے اور اس حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطے میں ہے۔ حکومت نواز شریف کو واپس لانے کے لیے خاصی متحرک دکھائی دے رہی ہے جب کہ وزیراعظم کی بھی پوری کوشش ہے کہ ہر صورت میں نواز شریف کو وطن واپس لایا جائے۔
خاص طور پر نواز شریف کی حالیہ تقاریر کے بعد حکومت انہیں واپس لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے خود برطانیہ جانا پڑا تو جاؤں گا،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا، اپوزیشن کو احساس ہوچکا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اپنے کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے اداروں کو متنازع بنا رہی ہیں، لیکن حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv