
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آنے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئیتحریک التوا کے متن میں کہاگیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست آگیا۔ماہرین کے مطابق صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔
محکمہ ماحولیات کی نااہلی کے سبب عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
فصائی آلودگی کے حوالے سے اگر فوری ایکشن نہ ہوا تو حالات مذیدگھمبیرہوں گے ۔شہر کا آئیر کوالٹی انڈکس 372 ریکارڈ کیا گیا جس سے دل۔ پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا افراد اور بچوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔فضائی آلودگی سے ہر سال عالمی سطح پر لاکھوں انسانوں کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔پاکستان میں 5 برس سے کم عمر بچوں میں ہونے والی اموات میں ہر 10 میں سے ایک کی موت کی وجہ یہی فضائی آلودگی ہوتی ہے۔فضائی آلودگی کے باعث صوبے کے ہسپتالوں میں سانس اور گلے کے مریضوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔فضائی آلودگی میں اضافے کے حوالے سے عوام الناس میں سخت تشویش پائی جاتی ہے
Comments