
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سنجیدہ مسئلے پر سب کی رائے تھی کہ پارلیمانی رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامی کے اجلاس میںپارلیمانی رہنما ئو ں کو ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) آئی ایس آئی نے پریزنٹیشن دی جبکہ آرمی چیف نے سوالات کے جوابات دئیے۔
پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دوران اجلاس اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنا نکتہ نظر پیش کیا، ہم نے حکومتی موقف پیش کرنے کی کوشش کی۔وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر بتایا کہ یہ پیشرفت ہوئی ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں۔ تفصیلات میں نہیں جاسکتا کیونکہ بریفنگ ان کیمرہتھی۔ انہوں نے کہا مجموعی طور پر اپوزیشن قائدین کو اعتماد میں لینا ہمارا مقصد تھا، اپوزیشن قائدین کو اعتماد میں لیا، ماحول بہت اچھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان پر یہ اجلاس تھا، ضرورت پڑی تو ہم مزید اجلاس بھی کرلیں گی
Comments