Social

جنرل محمد سعید نے کراچی کے کور کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں،.آئی ایس پی آر

کراچی(نیوز ڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کے کور کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کراچی کے کور ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل سعید کے سپرد کی.
لیفٹیننٹ جنرل سعید کے بطور کور کمانڈر کراچی تقرر کا اعلان 6 اکتوبر کو فوج کے اعلیٰ عہدوں میں رد و بدل کے دوران کیا گیا تھا اسی روز کراچی کے سابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو انٹر انٹیلیجنس سروس (آئی ایس آئی) کا نیا ڈائریکٹر جنرل نامزد کیا گیا تھا.

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آئی ایس آئی کے سربراہ کے طور پر ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 26 اکتوبر کو جاری کیا گیا لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم 20 نومبر کو لیفٹیننٹ جنرل فیض حامد کے بطور کور کمانڈر پشاور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے.

نئے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید یہ عہدہ سنبھالنے سے قبل نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے صدر تھے انہوں پاکستان رینجرز سندھ میں ڈائریکٹر جنرل اور آئی ایس آئی میں میجر جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں لیفٹیننٹ جنرل سعید ڈپٹی اسسٹنٹ ملٹری سیکرٹری اور چیف آف آرمی اسٹاف کے پرائیویٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv