Social

شوگر مافیا کی جانب سے پیدا کیے جانے والے چینی بحران کا ڈراپ سین ہو گیا،چینی 103 روپےکلو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) : شوگر مافیا کی جانب سے چینی کے پیدا کیے جانے والے بد ترین بحران کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بروز منگل کو صرف دو شوگر ملوں کے چلنے سے چینی کے ایکس ملز ریٹ 140روپے سے کم ہو کر جنوبی پنجاب میں 101 روپے اور سنٹرل پنجاب میں 103روپے فی کلو ہو گئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جن شوگر ملز اور ذخیرہ اندوزوں نے چینی کا بد ترین بحران پیدا کیا تھا اب وہی چینی کی تین دن میں ایکس ملز قیمتیں چالیس روپے کلو تک گرنے سے اپنے سارے غیر قانونی اسٹاک اوپن مارکیٹ میں تیزی سے لا رہے ہیں۔
قومی اخبار روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک نے کہا کہ گذشتہ روز سندھ کی کرن شوگر ملز اور نوڈیرو شوگر ملز کے سٹارٹ ہونے سے ابھی چینی دو دن بعد مارکیٹ میں آئے گی جبکہ مذکورہ دو شوگر ملوں کے چلنے کے بعد آج مٹیاری شوگر ملز اور چمبڑ شوگر ملز بھی پروڈکشن کا آغاز کر رہی ہیں جبکہ کل خیر پور شوگر ملز کرشنگ سیزن شروع کرنے والی پانچویں شوگر ملز ہوگی۔

اس کے بعد آئندہ تین روز میں سندھ کی باقی 24 شوگر ملیں کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیں گی۔ اس کے برعکس دوسری جانب حکومتی دعووں کے باوجود مختلف شہروں میں چینی اب بھی 140 سے 160 روپے فی کلو پر فروخت ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔ یہی نہیں لاہور میں بھی مقامی چینی غائب ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن کچھ دکانوں پر درآمدی چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے بھی موجود ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز یہ خبر بھی موصول ہوئی تھی کہ خیبرپختونخواہ میں عوام کو سرکاری رعایتی نرخ پر چینی کی ترسیل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ عاطف خان نے کہا کہ اب شہری چینی 90 روپے فی کلوگرام کے حساب سے خرید سکیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ذخیرہ اندوزی پر کڑی نظر رکھے اور مصنوعی گراں فروشوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کریک ڈاؤن میں تیزی لائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv