
اسلام آبا(نیوز ڈیسک) : ابر اعوان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چند روز کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔ حکومت انتخابی اصلاحات پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کرنا چاہتی ہے، صرف دھاندلی سے پاک شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتوں سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
اپوزیشن سے کہا تھاکہ انتخابی اصلاحات پر قانون سازی میں تعاون کریں۔ حزب اختلاف کسی بھی معاملے میں ساتھ نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے اپوزیشن سےدوبارہ رابطہ کیا ہے، ہم اپوزیشن کےساتھ دوبارہ مشاورت کیلئے تیار ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس مہینوں نہیں، کچھ روز کیلئے ملتوی ہوا ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے کہ اپوزیشن سے بات کریں، ہم تو پہلے دن سے کوشش کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس پر اخراجات آتے ہیں، ہمیں عوامی مفاد کے لیےفائدہ اٹھانا چاہئیے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ سیشن سال کےلیے نہیں کچھ روز کے لیے ملتوی ہوا۔ رات کو ہماری قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں ہم نے کچھ فیصلے کیے۔ بابر اعوان نے کہا کہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق اورای وی ایم پرقانون سازی چاہتےہیں۔ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2020ء اور 2021ء کی بات کی ہے۔
ووٹنگ مشین اور سمندر پار پاکستانیوں کےلیےقانون سازی کی گئی۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے، حکومت پی ٹی آئی نہیں، ملک کیلئے قانون سازی کرنا چاہتی ہے، قانون سازی اور انتخابی اصلاحات کا راستہ نہیں رکنا چاہیئے، اصلاحات کا مقصد دھاندلی روکنا اور شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی قومی ایجنڈا ہے، قانون سازی پر مشاورت کیلئے حکومت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، قانون سازی سے متعلق پی ٹی آئی یا اتحادیوں کا کوئی خفیہ ایجنڈا نہیں،
Comments